نئی دہلی،27؍جنوری (ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا )سپریم کورٹ نے جانوروں کو ذبح کرنے سے متعلق ریاستوں کے قانون میں مداخلت کرنے سے انکار کردیا ہے۔چیف جسٹس کھیہر نے کہا ہے کہ ایک ریاست جانوروں کے ذبح کی اجازت دیتی ہے، تو دوسری اس کے خلاف قانون بناتی ہے۔ایسے میں عدالت ریاستوں کے قانون میں مداخلت نہیں کرے گی ۔اس کے علاوہ جانوروں کو لانے لے جانے کو لے کر سپریم کورٹ نے پہلے ہی گائڈلائن جاری کر رکھی ہے ۔دراصل مفاد عامہ کی ایک عرضی میں کہا گیا تھا کہ جانورکو ذبح کرنے سے متعلق کیوں ملک میں کوئی ایک پالیسی نہیں ہے؟۔کیرالہ میں اس کی اجازت ہے،وہیں تمل ناڈو اور آندھرا پردیش میں نہیں ہے۔درخواست میں کہا گیا تھا کہ اسے لے کر کورٹ کوئی ہدایت جاری کرے۔